اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا اور امن و امان کی صورت حال کو بہترین طریقے سے کنٹرول کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔گزشتہ روز لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا تھا تاہم آج صبح پی ٹی آئی کا قافلہ جناح ایونیو پہنچا جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے حکومت کو الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے 6 روز کا الٹی میٹم دیا اور بنی گالہ روانہ ہو گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران سے مختصر خطاب بھی کیا۔وزیراعظم نے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے آپ نے قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر جو فریضہ ادا کیا اور کر رہے ہیں، اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مشکل ترین حالات میں آپ نے پاکستان اور عوام کا تحفظ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ، پاکستان رینجرز، اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ لوگوں نے ڈٹ کر قوم کا تحفظ اور دفاع کیا ہے اور قوم بھی آپ سے یہی توقع کرتی ہے کہ ذاتی پسند اور ناپسند سے بالاتر ہو کر آپ پاکستان کی خدمت کریں اور یہی قائد اعظم محمد علی جناح کا بھی خواب ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں