لاہور(سی این پی)پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران ایک خاتون کی بدسلوکی پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کانسٹیبل شہباز کی ویڈیو کے گرویدہ ہو گئے ہیں۔پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کانسٹیبل شہباز کے ویڈیو بیان کے ساتھ جاری کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران ایک مشتعل خاتون نے کانسٹیبل شہباز کے ساتھ غلیظ زبان کا استعمال کیا اور اشتعال دلانے کی کوشش کی لیکن پولیس کانسٹیبل نے بہت زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔پولیس کانسٹبیل نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ خاتون بہت زیادہ غلط زبان استعمال کر رہی تھی لیکن یہ میری تربیت اور ٹریننگ کا حصہ ہے کہ تمام مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں اور ان کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے۔کانسٹیبل شہباز نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی تربیت گاہوں میں سکھایا جاتا ہے کہ اخلاق کا دامن کبھی مت چھوڑنا، اور یہی آئی جی صاحب کا وژن بھی ہے کہ خواتین ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں اور ہم نے ہمیشہ ان کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا ہے۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ جونہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو میرے خاندان سے مجھے کال آئی اور انہوں نے کہا کہ آپ نے بہت اچھے سلوک کا مظاہرہ کیا ہے، میرے ان افسران نے بھی مجھے فون کر کے شاباش دی جنہیں میں نہیں جانتا تھا، آئی صاحب نے بھی مجھے ذاتی طور پر فون کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی فورس سے اسی جذبے اور اخلاق کی توقع ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں