اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف سے وعدہ کر کے آئے تھے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات پر 30 روپے لیوی اور 17 فی صد سیلز ٹیکس لیں گے۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے کر ماہانہ 120 ارب روپے کا نقصان کر رہی تھی، یہ نقصان سول حکومت چلانے کے خرچے سے تین گنا زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سبسڈی ختم ہو جائے تو آئی ایم ایف سمیت عالمی اداروں سے معاملات نمٹ جائیں گے۔اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب لوگ جو مہنگا پیٹرول افورڈ نہیں کر سکتے، ان کے لیے وزیراعظم شہباز شریف آج ریلیف کا اعلان کریں گے۔واضح رہے گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافےکا اعلان کیا۔قیمت میں اضافےکے بعد ایک لیٹر پیٹرول 179.86روپے ، ایک لیٹر ڈیزل 174.15 روپے اور لائٹ ڈیزل 148.31 روپےفی لیٹر ہو گیا، مٹی کاتیل 155.56 روپے فی لیٹر ہوگیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافےکا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم