اسلام آباد(سی این پی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ میں نوکری پیشہ طبقے پر ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نئے بجٹ میں نوکری پیشہ افراد پر نہیں اشرافیہ پر ٹیکس لگے گا، دفاعی بجٹ معمول کے مطابق بڑھے گا اور آمدنی کے حساب سے ٹیکس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، عمران حکومت نے 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا، عمران خان جان بوجھ کر ہمارے لیے مشکلات پیدا کرکےگئے ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے پیٹرول مہنگا کرنے کا معاہدہ بھی عمران حکومت نے ہی کیا، اگلے سال 21 ارب ڈالرز قرضے کی مد میں واپس کرنےہیں۔لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافے پر بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مزید بڑھی تو حکومت کے پاس نقصان برداشت کرنے کے لیے پیسے نہیں، پاور پلانٹ بند پڑے ہیں اور صلاحیت بھی پوری نہیں اس لیے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی میں تو اپنی تنخواہیں بھی چھوڑنے کو تیار نہیں، اسمبلیوں میں آنہیں رہے لیکن تنخواہیں پوری وصول کر رہے ہیں۔
محسن نقوی کا زیر تعمیر اسلام آباد جیل کا دورہ، منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا
پاکستان اور اٹلی کا انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیر اعظم
صدر آصف زرداری کا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور
پیپلزپارٹی کے سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
سینٹ کام کمانڈر کی جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا،، مریم نواز
بجلی بلوں میں فیول پرائس، سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا کیس سماعت کیلئے مقرر
پنجاب حکومت کا سموگ پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی