لاہور(سی این پی)پنجاب کے آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں لگژری گھروں پر ٹیکس شیڈول میں ردوبدل کیا گیا ہے۔نئےفنانس بل کے مطابق لگژری گھروں پر اب رقبے کے لحاظ سے ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے اورمختلف شہروں کے لیے مختلف شرح رکھنے کی تجویز شامل ہے۔بل میں لاہور سمیت کینٹ اور کنٹونمنٹ ایریاز میں دو کنال رقبے پر 6000 مربع فٹ تعمیرات پر 3 لاکھ روپے فی کنال ٹیکس تجویز کیا گیا ہے، لاہور میں دو کنال سے زائد اور 8 کنال سے کم والے گھروں پر زیادہ سے زیادہ 25 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا جائےگا۔بل کے مطابق 8 کنال اور اس سے زائد رقبے پر 12 ہزار مربع فٹ تعمیرات ہونے کی صورت میں ٹیکس 4 لاکھ روپے فی کنال عائد کرنے کی تجویز ہے ، دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں 2 کنال کے گھر جس میں 6 ہزار مربع فٹ تعمیرات ہوں گی اس پر 2 لاکھ روپے فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔2 کنال سے زائد اور 8 کنال سے کم رقبے والے گھروں پر ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح 18 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے، 8 کنال اور اس سے زائد رقبے کے گھر جس میں 12 ہزار مربع فٹ تعمیرات ہوں گی اس پر 3 لاکھ روپے فی کنال ٹیکس عائد ہوگا۔ بل میں لگژری ہاؤس ٹیکس کی شرح میں8 سال بعد اضافہ تجویز کیا گیا ہےجو گھر 30 جون 2022 سے پہلے مکمل ہو چکے ہیں ان پر پرانے ریٹس ہی لاگو ہوں گے۔
بھارت سے ابھی ہمارا مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،دفتر خارجہ
شیر افضل مروت کوپی ٹی آئی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنےکا حکم
پی ٹی آئی کا 9 مئی سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
پنجاب اور سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی تختیاں لگانے پر ایک بار پھر پابندی عائد
عثمان ڈار کی والدہ گرفتار
9 مئی کو ملک سے دشمنی کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے، وزیراعظم
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، آرمی چیف
ایک دہشت گرد جماعت نے پوری منصوبہ بندی سے جناح ہاؤس پر حملہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب
9مئی کے اسپانسرز کا قوم کو پتہ چلنا چاہئے، خواجہ آصف