اسلام آباد(سی این پی)پاکستان نے چینی بینکوں کے کنسورشیم کے ساتھ 2.3 بلین ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط کردیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چینی کنسورشیم کے ساتھ 2.3 بلین ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے کہ پاکستان کی جانب سے معاہدے پر گزشتہ روزدستخط کیےگئے، قرض کی رقم کی آمد چند دنوں میں متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ “ہم اس لین دین میں سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔یاد رہے پاکستان اور آئی ایم ایف میں قرض پروگرام کیلیے معاملات طے پاگئے ہیں ، وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف جلد ہی ایک مسودہ جاری کرے گا جس میں دونوں فریقوں کے درمیان عملے کی سطح کے معاہدے کی تصدیق ہو گی۔خیال رہے گذشتہ ہفتے چین نے پاکستان کو 2.3 بلین ڈالر رول اوور کے تحت دینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی مگر کہا گیا تھا کہ یہ رقم آئی ایم ایف کے معاہدے سے مشروط ہے۔پہلے مرحلے میں 2.3 بلین ڈالر کے رول اوور کیے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں نومبر یا دسمبر کے آخر تک مزید $2.5 سے $2.8 بلین دیئے جائیں گے۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد