عمران خان نے حمزہ شہباز کو دوبارہ انتخاب تک وزیراعلیٰ تسلیم کرلیا

اسلام آباد(پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے حمزہ شہباز کو دوبارہ انتخاب تک وزیر اعلیٰ پنجاب تسلیم کرلیا۔سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے بتایا کہ ضمنی الیکشن مخصوص نشستوں کے نوٹی فکیشن تک حمزہ بطور وزیر اعلیٰ قبول ہیں، آئی جی، چیف سیکریٹری اور الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کام کا حکم دیا جائے۔اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق موجود ہے، الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیں گے۔بابراعوان نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں۔ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت مجموعی حکم دے گی چھوٹی چھوٹی باتوں میں نہیں پڑے گی۔چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے کہا کہ کیس کو خاندانی تنازع نہ بنائیں تو بہتر ہے، چھوٹی چھوٹی باتیں فیملی ایشوز میں ہوتی ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ میدان میں مقابلہ کریں جو بہتر ہوگا وہ جیت جائے گا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ صاحب کیا دھاندلی کرنے کا ارادہ ہے؟ اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ سیاسی ورکر ہوں، جیلیں کاٹی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں