لاہور(سی این پی) وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد خان اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کی وزیراعظم سے گفتگو ہوئی کہ آپ نے حکومت اور اپوزیشن میں 10 سال سے زائد عرصہ گزارا، عوامی مسائل کو سمجھتے ہیں، شہباز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے بجٹ میں زراعت پر توجہ دی، اس سے پہلے زراعت پر خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا، کسانوں، زمینداروں کے لیے عملی کام کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ نے بجٹ میں سادہ اور عوامی زبان استعمال کی، موجودہ بجٹ میں صارفین کو ڈائریکٹ فائدہ پہنچانے کے اقدامات کیے گئے، گزشتہ بجٹ میں صنعتکاروں کو اس لیے مراعات دی گئیں کہ وہ عوام کو سستی چیزیں فراہم کریں، ٹریکٹر پر سبسڈی اب براہ راست صارف کو دی جارہی ہے، بیج کو باہر سے امپورٹ کرنے کے بجائے پاکستان میں اگایا جائے تاکہ صارف کو فائدہ ہو، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید فنڈ فراہم کیے گئے۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار