اسلام آباد(سی این پی)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتا افراد کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ حقیقت ہے کہ کوئی کچھ نہیں کررہا، اس وقت کتنے شہری لاپتا ہیں؟ اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ رپورٹ کے مطابق 8400 میں سے ابھی 600 لوگ لاپتا ہیں، بہت سارے لوگ اس کیس میں ڈبل رول ادا کررہے ہیں، اِدھربھی اُدھربھی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل کے جواب پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کہا کہ اتنی پولیس کوبھرتی کیا ہے، ان کا کیا کام ہے پھر؟ اس دوران فرحت اللہ بابر نے عدالت کو بتایا کہ اتنےلوگوں کو اٹھایا گیا، ابھی تک پتا نہیں چلاکہ کس نے ان لوگوں کو اٹھایا۔بعد ازاں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتا افراد کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو وزیراعظم عدالت میں پیش ہوں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت9 ستمبرتک ملتوی کردی۔
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا