اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ترقی اور صنعتی مسائل کے حل کا عزم کرتے ہوئے کارخانوں کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم شہبازشریف نے جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس فراہمی سے ہی برآمدات کی پیداواری ترسیل یقینی بنائی جا سکے گی، ملک کو معاشی طور پر غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، صنعتوں کے مسائل کے فوری حل میں ہی معاشی بقا پوشیدہ ہے۔انہوں نے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ متعلقہ وزرا کو اپنے مسائل سے فوری آگاہ کریں تا کہ کارخانوں کو گیس کی فراہمی میں درپیش رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا سکے۔اجلاس میں وزیر توانائی خرم دستگیر، وزیر بورڈ آف انوسٹمنٹ سالک حسین، وزیر تجارت سید نوید قمر ، وزیر صنعت سید مرتضی محمود، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک، صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان، متعلقہ وزارتوں کے اعلی افسران اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار