اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے حج اکبر کی سعادت حاصل کرنیوالے حجاج سمیت پوری امت کو مبارکباد پیش کی ہے۔شہباز شریف نے حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے عالم اسلام کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر رحم، امت کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں سے نجات، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔شہباز شریف نے حج کے دن کی اہمیت کے پیش نظر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے۔وزیراعظم نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بہ حیثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے، شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار