بھارتی نژاد رشی سونک نے برطانوی وزیراعظم بننے کی دوڑجیت لی

لندن(سی این پی)برطانیہ میں برٹش انڈین رشی سونک کے کنزر ویٹو وزیراعظم بن کر نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کنزرویٹو وزیراعظم بننے کی دوڑجیت لی ہے، رشی سونک 101 ووٹ لے کر سب سے آگے رہے۔دوسری جانب پینی مورڈنٹ 83 ووٹ لیکر دوسرے اور لزٹرس 64 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر چلی گئیں۔واضح رہے کہ برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی جس کے پہلے مرحلے میں ندیم ضحاوی اور جیریمی ہنٹ 30 سے کم ووٹ لینے پر مقابلے سے باہر ہوگئے تھے جبکہ رشی سونک نے 88 ووٹ لیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں