اسلام آباد(سی این پی)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتا ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی کے ساتھ کھڑا ہے، بین ریاستی تعلقات باہمی احترام، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے مسائل کے پرامن حل پر مبنی ہونے چاہئیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے، تائیون کی صورتحال کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا پہلے ہی یوکرائن کے تنازعے کی وجہ سے سلامتی کی ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے، ایسے میں دنیا ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی جس کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار