پاکستان کے دوست ممالک کیجانب سے سرمایہ کاری اور فنڈنگ کی فراہمی کا گرین سگنل

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان کو دوست ممالک نے سرمایہ کاری اور فنڈنگ کی فراہمی کا گرین سگنل دے دیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق دوست ملکوں سے 8 ارب ڈالر کے معاشی پیکج کے مثبت اشارے مل گئے ہیں، ان دوست ممالک میں چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اور قطر پیش پیش ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت دگنی ہونے کا بھی امکان ہے۔تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر ہو جائے گی، سعودی عرب سے سیف ڈیپازٹس ملنے کا بھی امکان ہے۔وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ بردار ملک نے پاکستان کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیا ہے، تاہم اعلان وہ خود کریں گے۔انھوں نے کہا چین بھی اب تک 4.3 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر چکا ہے، جس میں 2.3 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ، اور 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں