اسلام آباد(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ڈر پوک اور آرام پسند شخص قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ وطن واپس نہیں آئیں گے۔عمران خان نے 25 ستمبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کی تمام 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ مجھے نااہلی کا ڈر نہیں ہے کیونکہ تحریک انصاف نے قانونی طریقے سے فنڈ اکٹھا کیا ہے۔سابق وزیراعظم نے یہ دعوی بھی کیا کہ لانگ مارچ کے دوران ہمیں انتخابات کے حوالے سے غلط یقین دہانی کرائی گئی تھی۔مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف ڈرپوک اور آرام پسند آدمی ہیں، واپس نہیں آئیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا تھا کہ نواز شریف کو بہت جلد پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار