10 فیصد سپر ٹیکس صرف ایک سال کے لیے لگایا گیا ہے، مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے میکرو اکنامک میں استحکام آئے گا

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگست کے آخر میں آئی ایم ایف پروگرام بحالی سے میکرواکنامک میں استحکام آئے گا۔مفتاح اسماعیل نے چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کیپیٹل مارکیٹ اور شراکت داروں سمیت دیگر افراد سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میکرواکنامک استحکام کے لیے آئی ایم ایف کی عائد شرائط پر مکمل عملدرآمد کرلیا ہے، اگست کے آخر میں آئی ایم ایف پروگرام بحالی سے میکرواکنامک میں استحکام آئے گا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 10 فیصد سپر ٹیکس صرف ایک سال کے لیے لگایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں