اسلام آباد (سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی 9حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ الیکشن شیڈول معطل کرنے کی قانونی وجہ کیا ہے؟ آپ ایک الیکشن روکنے کی استدعا کررہے ہیں کوئی قانونی جواز بتائیں، قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں تو الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا۔عدالت کے سوال پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیرسماعت ہے۔اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 123 حلقوں میں بھی الیکشن ہوجائے گا پہلے یہ تو ہونے دیں، آپ الیکشن لڑیں۔بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 16اگست تک ملتوی کردی اور فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد