اسلام آباد(سی این پی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عداالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز شہباز گل کے فون کی برآمدگی کے لیے ان کے ڈرائیور اظہار کے گھر چھاپہ مارا تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا۔پولیس نے چھاپے کے دوران ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کیا جب کہ خاتون اور اس کے بھائی کے خلاف تھانہ آبپارہ میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب