عمران خان بتائیں غیر ملکی فنڈنگ کے پس پردہ کیا مقاصد تھے، جاوید لطیف

اسلام آباد(سی این پی) رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں غیر ملکی فنڈنگ کے پس پردہ کیا مقاصد تھے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کے لیے آرہے ہیں، نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ اس نے سی پیک دیا، نوازشریف نے ملک کے اندھیرے دور کیے تھے، ہمیں انتقام کا نشانہ بنالیں مگر ملک کو برباد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کس حقیقی آزادی کی بات کررہےہیں، حقیقی آزادی تو ہمیں 75سال پہلے مل چکی ہے، عمران خان جیسے لوگ مختلف ادوار میں کردار ادا کرتے رہے ہیں، عمران خا ن جیسے لوگو ں کی وجہ سے ہم وہ مقاصد حاصل نہیں کرسکے جو کرسکتے تھے۔جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ایوب خان دور میں بھی ایک طبقہ انہیں سچا کہتا تھا، ماضی میں اکثریت کو غدار ٹھہرایا گیا، نواز شریف پر طیارہ ہائی جیکنگ کیس بنایا گیا۔عمران خان کہتے ہیں الیکشن کمشنر میرے مخالف ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے پی ٹی آئی کو جو فنڈنگ ہوئی وہ کس مقاصد کے لیے تھی؟ ہسپتال کودیئے گئے عطیات پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں کیسے پہنچ گئے، عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ڈبویا، عدلیہ سے گزارش ہے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں