شہباز گل کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، ان پر تشدد کا مقصد عمران خان کے خلاف بیان لینا ہے، اسد عمر

اسلام آباد(سی این پی)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے لانگ مارچ کا آپشن عمران خان کے پاس ہر وقت موجود ہے، جب مناسب سمجھیں گے استعمال کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی بحران کا واحد حل انتخابات ہیں، الیکشن کا ٹائم فریم دیا جائے پھر آگے بات ہو گی۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، ان پر تشدد کا مقصد عمران خان کے خلاف بیان لینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں