کراچی(سی این پی)پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں ضمانت منسوخ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اینٹی انکروچمنٹ حکام نے موقف اختیار کیا کہ حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے اور وہ تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے، انہیں 12 نوٹسز بھیجے گئے مگر اس کے باوجود وہ بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے۔کراچی کی اینٹی انکروچمنٹ ضلع شرقی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کر دی، حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر پہنچ گئی اور عدالت کو گھیرے میں لے لیا۔واضح رہے کہ اینٹی انکروچمنٹ عدالت نے حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کی تھی جس کے بعد وہ آج عدالت میں دوبارہ پیش ہوئے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں