زراعت معیشت کا اہم جزو، ترقی کیلیے اہم فیصلے کریں گے،شہباز شریف

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، آئندہ چند روز میں اس شعبے کی ترقی کیلیے اہم فیصلے کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے زرعی شعبے میں اصلاحات کیلیے 8 سب کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ حکومت کسانوں کو آسان قرضوں، معیاری بیج اور کیڑے مار ادویات تک آسان رسائی یقینی بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں