شہزادہ چارلس کا پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار

لندن(سی این پی) برطانوی شہزادہ چارلس نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے دل ان تمام سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ چارلس نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے نام پیغام میں کہا کہ میں اور اہلیہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی سے بہت افسردہ ہیں۔شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ ہمارے دل ان تمام سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، جن کا نقصان ہوا، پاکستان ہمارے لیے بہت خاص ہے، ہمارا رشتہ بہت گہرا ہے۔برطانوی شہزادے نے مزید کہا ہم حکومت پاکستان، فوج اورایمرجنسی سروسز کوخراج تحسین اور رضاکاروں اور امدادی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں اورنیک تمنائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔گذشتہ روز ملکہ برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور سیلاب زدگان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صدرِ پاکستان عارف علوی کے نام پیغام میں کہا تھا ایک ہزار سے زیادہ جانیں لینے والے سیلاب پر شدید غم زدہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں سیلاب سے ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی سے بہت دکھ ہوا ہے، میری ساری ہمدردیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں