انسپکٹر موٹروے پولیس کا مرہ کی غریب رکشہ ڈرائیور کے ساتھ زیادتی

اٹک(سی این پی) انسپکٹر موٹروے پولیس بلال حسین کا مرہ بیٹ نمبر ۳ کی غریب رکشہ ڈرائیور کے ساتھ زیادتی، گالی گلوچ بعد ازاں استغاثہ دے کر گوندل چو کی میں بند کروادیا ۔ غریب رکشہ ڈرائیور کے خلاف واقعاتی سراسر جھوٹ پر مبنی استغاثہ کی انکوائری کے لئے ڈی آئی جی موٹروے پولیس اسلام اباد کو تحریری درخواست دے دی ۔تفصیلات کے مطابق نعمان احمد نے میڈیا کو بتایا کہ محنت مزدوری کہ سلسلہ میں رکشہ ڈرائیوری کرتا ہے کل بروز پیر شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے گوندل چوک میں سٹرک کے کنارے سٹینڈ میں کھڑا تھا کہ سامنے جی ٹی روڈ پر سرکاری گاڑی میں بیٹھے انسپکٹر بلال حسین نے مجھے مزید سایڈ پر کھڑے ہونے کا کہا جس پر میں نے صرف اتنا کہا کہ ہم کہاں جائیں جس پر مزکورہ انسپکٹر طیش میں آ گیا اور گوندل چوکی میں بند کر کے گالی گلوچ کی اور ماں بہن کی گالیاں دیں جو کہ سراسر زیادتی ہے.میری حکام بالا سے درخواست ہے کہ غیر جانبدارانہ طریقے سےتحقیقات کی جائیں،میرے خلاف واقعاتی استغاثہ کی انکوائری حلف قران پر کی جائے تا کہ اختیارات سے تجاوز کی حقیقت سامنے آئے اورمیری داد رسی ہو سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں