اسکردو میں زلزلہ، گلگت سکردوروڈ بلاک، کئی افراد زخمی

اسکردو(سی این پی)اسکردو کے سب ڈویژن روندو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق روندو میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.3 اور زیر زمین گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق اسکردو کے سب ڈویژن روندو میں آنے والے پہاڑ سے پتھر گرنے کے باعث گلگت اسکردو روڈ بلاک ہو گئی اور پتھر لگنے سے کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے بعد پہاڑ سے گرنے والے بڑے پتھر سڑک پر موجود گاڑیوں پر گرے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں