نیویارک(سی این پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس آج سے شروع ہوگا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک پہنچ گئے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، نیویارک میں قونصل جنرل عائشہ علی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور قونصلیٹ جنرل کے حکام نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد اتوار کی صبح واشنگٹن پہنچے تھے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جی 77 اور چین کے وزرا خارجہ کےسالانہ اجلاس اور او آئی سی وزراخارجہ کے سالانہ کوارڈینیشن اجلاس کی صدارت کے ساتھ ساتھ کئی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت، متعدد ممالک کے وزرا خارجہ سے ملاقاتیں ، تھنک ٹینک سے خطاب اور او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی