راولپنڈی(سی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی،الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج 2 وزراء کے اضافے کے بعد کابینہ اراکان کی تعداد 72ہوگئی ہے،لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مررہے ہیں جبکہ حکمران امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے، وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں بھی توڑی جاسکتی ہیں، پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے لیکن الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ رات 2 بجے پٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا ہے، ہر روز روپے کی قدر میں کمی، اجناس، پٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقتور بےقصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں۔ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں،اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پیناڈول دلائی،اب آٹا بھی دلائے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی