راولپنڈی(سی این پی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کر دیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کے خلاف عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے کی۔عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ توہین عدالت کا اختیار الیکشن کمیشن کو نہیں ہے۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز معطل کرتے کہا کہ شوکاز نوٹس کے معاملے پر لارجر بینچ سماعت کرےگا اور درخواستوں پر سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے جسے پی ٹی آئی رہنماؤں نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا تھا۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی