اسلام آباد(سی این پی) خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری کر دیا ہے۔سرکلر کےمطابق لارجر بینچ کل 22 ستمبر دوپہر اڑھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا، کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہوگی، عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلاء کمرہ عدالت میں موجود رہ سکیں گے، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15 لاء افسران کو داخلے کی اجازت ہوگی۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 3 عدالتی معاونین کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی، پندرہ کورٹ رپورٹرز، ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ، پانچ وکلاء کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے انتظامیہ کو سکیورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی