نیویارک(سی این پی) پاکستان کے لئے بڑا اعزاز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد ہوئی، وزیرخارجہ نے کہا ہمیں آئندہ نسلوں کیلئے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد کرنا ہوگی، نیویارک میں بلاول بھٹو اور فیس بک کمپنی کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر اور سربیا سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی کانفرنس میں موجود تھیں۔بلاول بھٹو نے کہا ہمیں امن اور ترقی کے حوالے سے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا، دنیا کے مستقبل کے لئے ایک لائحہ عمل تشکیل دینا ہے، آپ سب دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ ہیں، ایک دوسرے سے تعاون کے حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اس موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی، میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ نے بھی ملاقات کی، بلاول بھٹو نے فیس بک کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے ساڑھے 12 کروڑ روپے امداد پر شکریہ ادا کیا۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر