اسلام آباد(سی این پی) الیکشن کمیشن نے این اے 24 چارسدہ کے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے میں چیئرمین تحریک انصاف کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں کل نوٹس موصول ہوا، اس کا جواب جمع کرا رہے ہیں، کل ڈی ایم او چارسدہ میں اس کیس کی سماعت ہے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، ایک حلقے کی نہیں بلکہ ہر حلقے کی خلاف ورزی دیکھیں گے۔سپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے تھے، یہ کیس ہمیں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر نے بھیجا ہے، انہوں نے 4 بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ نے پشاور میں خلاف ورزی کی تو جرمانہ ہوا، پھر چارسدہ میں خلاف ورزی ہوئی، سرکاری مشینری آپ کے کنٹرول میں ہے، آپ پر الزام ہے کہ ہیلی کاپٹر سمیت ساری سرکاری مشینری ضمنی الیکشن میں استعمال ہوئی، آپ اپنے قانونی اعتراضات تحریری طور پر ہمیں دے دیں۔وکیل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ آپ کا نوٹس چارسدہ این اے 24 سے متعلق ہے، ضابطہ اخلاق پر ڈی ایم او جرمانہ ہی نہیں کر سکتا، میں اپنے اعتراضات تحریری طور پر جمع کرا دیتا ہوں۔عمران خان کی طرف سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا جس پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی