پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے،شیخ رشید

راولپنڈی(سی این پی) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غریب کو آٹا نہیں مل رہا اور یہ امریکا کے 7 سٹار ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں، دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی، پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے، یہ مصنوعی اقتدار کو بچانے کے لئے اپنے عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 72 میں سے 22 وزرا بے محکمہ ہیں، اس پر ہائیکورٹ میں رِٹ دائر کر دی ہے، حکمران پہلے خزانے پر ڈاکہ مارتے تھے اب غریب کی جیب پر ڈاکہ مار رہے ہیں، بند گلی میں جانے یا الیکشن کرانے کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 2 کروڑ لوگ مزید خط غربت کی لکیرسے نیچے جا چکے ہیں، پیٹرول پر2 ارب روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جا رہا ہے، فرانس سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں