اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کیس کرنے کا اعلان کر دیا۔اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کو کباڑا کرنے پر عمران خان کے خلاف کیس کروں گا، اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی پر اضافی اخراجات عمران خان اور نیب سے نکلوائیں گے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان 4 سال میں پاکستانی معیشت کو بم باندھ کر گئے، معیشت کو لگائی عمران حکومت کی بارودی سرنگوں کو ہمیں صاف کرنا ہے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کا ریفرنس خارج کر دیا تھا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے سیاسی انجینئرنگ پر فیصلہ جاری کیا تھا، کیا یہ سیاسی انجینئرنگ کا بہترین کیس نہیں؟ بعد ازاں عدالت نے احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کا ریفرنس خارج کر دیا تھا۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد