راولپنڈی (سی این پی)اسلام مرد ,عورت, امیر غریب کے لئے معاشرتی اعتبار سے یکساں حقوق کی فراہمی کا ضامن ہے- اسلامی تعلیمات اور اخلاقی تربیت سے غفلت نے معاشرے کو گراوٹ کی اس حد پر پہنچا دیا ہے کہ جہاں امیر غریب ،ان پڑھ تعلیم یافتہ لوئر کلاس اور ایلیٹ کلاس سب جہالت کی ایک صف میں کھڑے نظر آتے ہیں۔
جس معاشرے میں اللہ کی حدود پامال کرتے ہوئے شرم یا خوف کا تصور مٹ جائے , وہاں عورت کی جان، حرمت اور عزت کی توقع ایک عبث کام ہے -ایلیٹ طبقے کی نور مقدم کے بعد ایک اور خاتون سارہ اس جاہلانہ پستی کی بھینٹ چڑھا دی گئی ۔
شوہر جسے بیوی کا محافظ ہونا چاہیے اسکے ہاتھوں اپنی بیوی کا قتل انتہائی افسوس ناک اور شرمناک ہے -بارہ سالہ شہیر کو ہوم ورک نہ کرنے پر باپ کے ہاتھوں زندہ جلایا جانا درندگی کی انتہا ہے -خدا سے بے خوفی, دین کو غیر اہم تصور کرنا ، زائد از ضرورت دولت ، اخلاقی کرپشن،منشیات،ام الخبائث کا استعمال ،محرم ونامحرم کی قید سے باغی معاشروں میں رشتوں کا تحفظ اورحرمت باقی نہیں رہتی ۔معاشرے کی اس زبوں حالی کے پیچھے چھپے عوامل میں، قانون کے عدم نفاذ کا ایک بڑا حصہ ہے ۔اگر نور مقدم کے قتل کا فیصلہ بروقت کردیا جاتا اورقاتل کو بچانے کی بجائے اسے سزا دے دی جاتی تو شاید آج ایک اور خاتون موت کا شکار ہونے سے بچ جاتی ۔آخر ہم کب تک طاقتور ظالموں کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔اگر اس درندگی کے سامنے بند باندھنا ہے تو دیگر عوامل کےساتھ عدل وانصاف کے نظام کو مضبوط بنانا ہوگا۔ اسی صورت میں خاندانی نظام مضبوط اور حدود و حقوق کی پاسداری ممکن ہے- آج مملکت خداداد پاکستان کی بیٹیاں اہل اقتدار سے عدل مانگتی ہیں۔#
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر