اسلام آباد(سی این پی)آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ جو وعدے کیے ان پر عمل کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کے شرائط ماننے پرہی قرض کی ساتویں اورآٹھویں قسط جاری کی۔انہوں نےخبر رساں ادارے کو بتایا کہ آئی ایم ایف سپورٹ پروگرام کے تحت ساتویں اور آٹھویں جائزہ رپورٹ میں جو بھی وعدے کیے گئے حکومت پاکستان کو ہر صورت پورے کرنا ہوں گے۔ایستھر پیریز روئز کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے بارے میں پالیسی پر بات چیت نقصان کی تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے مشن چیف سے رابطہ کرکے سخت شرائط میں نرمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سیلاب کی تباہ کاریوں کو مدنظر رکھیں۔اسحاق دار نے نیتھن پورٹرکو سیلاب کے نقصانات کی تباہی سےآگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے متاثرین کو ریلیف دینا اور غریب طبقے کو مہنگائی سے بچانا چاہتے ہیں۔مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سیلاب متاثرین کی معاونت کرےگا۔
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
تمباکو انڈسٹری کی طرف سے 10 اسٹک پیک کی کوششیں پریشان کن ہیں، ملک عمران احمد
پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے