جیکب آباد(سی این پی)وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ بلوچستان کیلئے جیکب آباد پہنچ گئے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورانِ پرواز سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دورہ بلوچستان کے موقع پر سیلاب متاثرہ علاقے جیکب آباد پہنچے ، دوران پرواز سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق بریفنگ دی۔بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے وڈھ، خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ نواب اختر مینگل کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم کو صحبت پور ضلع کے دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد