ڈیری مافیا بےلگام،ضلعی انتظامیہ اورپرائس کنٹرول کمیٹیاں رٹ قائم کرنے میں ناکام

اسلام آباد(سی این پی)ضلع بھر میں ڈیری مافیا ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی من مانے ریٹ پر فروخت کرنے لگا جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں دودھ دہی کے سرکاری نرخ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام،تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ہر سیکٹر میں ڈیری مصنوعات کا مختلف ریٹ ہے اورمن مانے نرخوں پر دودھ دہی فروخت کیا جا رہا ہے.جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں دودھ دہی کے سرکاری نرخ پر عمل درآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں.شہر میں دودھ دہی کی کوالٹی کی چیکنگ کا کوئی مناسب نظام موجود نہیں،وفاق کے باسی ڈیری مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہونے پر مجبور ہیں.ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ 150 روپے سے 170 روپے تک کھلے عام فروخت کیا جارہا ہے، ناقص اور ملاوٹ شدہ دھی 200 سے لیکر 220 روپے پر فروخت ہونے لگا، کوئی پوچھنے والا نہیں،دیکھنے میں آرہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کیمیکل ملا دودھ اور دھی بھی سر عام فروخت کیا جارہا ہے، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی رٹ قائم نہ ہونے کی وجہ سے ڈیری مافیا عوام کی جیبیں کاٹنے اور صحت سے کھیلنے لگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں