اسلام آباد(سی این پی)پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نےکہا ہے فرانس نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 2 ملین ڈالرز مختص کردیے ہیں۔ پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ایک ملین یورو تین فرانسیسی بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے لیے الگ سے ایک ملین یوروز مختص کیے گئے ہیں جو قمبر شہداد کوٹ اور خیرپورکے علاقوں میں حاملہ خواتین اور دیگر متاثرین پر خرچ کیے جائیں گے ۔فرانسیسی سفیر کاکہنا تھا کہ فرانس سیلاب کے دوران مشکل کی گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔نیوز کانفرنس کے دوران فرانسیسی فوج کے سینئر افسر نے فرانس کی طبی و امدادی ٹیموں کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کی تفصیلات بتائیں اور پاکستانیوں کی والہانہ محبت پر شکریہ ادا کیا۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی