پاک، ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا سالانہ اجلاس ایران میں شروع

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا سالانہ اجلاس ایران کے شہر زاہدان میں شروع ہوگیا۔پاکستان ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی جبکہ کے ایران کے وفد کی قیادت گورنر جنرل سیستان بلوچستان حسین مدرس خیا بانی کر رہے ہیں۔پاکستانی وفد میں اعلیٰ وفاقی و صوبائی حکام سکیورٹی اداروں کے افسران اور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔دو روزہ اجلاس میں بارڈر سکیورٹی، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ سے متعلق معاملات ایجنڈہ کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں