اسلام آباد(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی آمد پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کریں گے، آئل ریفائنری اور سی پیک پی ٹی آئی دور کے پراجیکٹ ہیں، جنہیں آگے بڑھانا ہے۔ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر کا عہدہ آئینی ہے، وہ مصالحتی کردار ادا کرنا چاہیں تو اعتراض نہیں ہوگا، صدر پاکستان پر اعتماد ہے۔نون لیگ پر الزام لگاتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ والے شہید معظم کے گھر 5 کروڑ روپے لے کر پہنچے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ معظم شہید کے گھر والوں کو مقدمے کا مدعی بننے کیلئے رشوت کی کوشش کی گئی، لیکن معظم شہید کے گھر والے لالچ میں نہیں آئے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی