ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے اور نواز شریف نے جتنےلوگوں کو تعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں،ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے، نواز شریف نے جتنےلوگوں کو تعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کو مایوسی ہوگی، فیصلہ میرٹ پرہوگا اور الیکشن ہوں گے جب کہ اسلام آباد 13 ربڑ اسٹمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارا بھی ہے۔شیخ رشید کاکہنا تھاکہ ارشد شریف کی ماں کوپوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے سپریم کورٹ جانا پڑا، اس رپورٹ سے قوم کے دل دھل گئے ہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ سعودی عرب کےمہمان اگرپاکستان آئےتو ہمیں بھی خوشی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں