راولپنڈی(سی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے دھرنوں کی وجہ سے سڑکوں کی بندش پر انتظامیہ کو طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف ایڈووکیٹ ملک صالح محمد نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث راستوں کو بند کردیا گیا ہے، تین روز سے جاری احتجاج کے باعث عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ راولپنڈی میں تین روز سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں، شہرمیں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے اور عوام سیاسی جماعت کے احتجاج سے تنگ ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص نے پی ٹی آئی کے دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو کل طلب کرلیا۔عدالت نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی پی او اورسی ٹی او کونوٹس جاری کردیے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی