عمران خان پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست

اسلام آباد(سی این پی) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔درخواست کے متن کے مطابق عمران خان و دیگر کے خلاف زیر دفعات 120بی، 124اے، 506، 34/109 ت پ کے تحت اندراج مقدمہ کیا جائے۔عمران خان نے پاکستانی عوام میں پاک فوج اور حکومت پاکستان کے خلاف نفرت اور دشمنی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی، انہوں نے عمران نیازی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منصوبہ بندی کے تحت پاکستانی عوام کو حکومت اور فوج کے خلاف بغاوت پر اکسایا۔سابق وزیراعظم نے پاکستانی عوام کو حکومت اور فوج کے خلاف نفرت، دشمنی اور بغاوت کے لیے اکسایا، میڈیا سے گفتگو میں عمران نیازی نے حکومت اور قومی اداروں پر سنگین الزامات عائد کیے، چیئرمین پی ٹی آئی نے شوکت خانم کینسر اسپتال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں