سندھ حکومت کا کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانےکا منصوبہ

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانےکے منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے۔بی آر ٹی یلولائن پراجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر شرجیل میمن اور عالمی بینک کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر عالمی بینک کے نمائندوں نے بی آر ٹی یلولائن کے روٹ کا جوائنٹ سروے کرنے پر اتفاق کیا اور بتایا کہ یلو لائن منصوبے پر 438 ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ عالمی بینک کے وفد نے کراچی میں 300 الیکٹرک بسیں لانے کی بھی پیش کش کی ہے جبکہ شہر قائد میں داؤد چورنگی سے نمائش چورنگی تک 21 کلو میٹر کا کوریڈور تعمیر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں