اسلام آباد(سی این پی)سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کے خلاف سینیٹرز نے پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی،محسن عزیز،عبدالقادر ودیگر سینیٹرز ریلی میں شریک ہوئے، شرکاء نے اعظم سواتی کو انصاف دلانے اور مقدمہ درج کرنے سے متعلق نعرے لگائے۔پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک مارچ کے موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ایوان بالا کے تمام اراکین ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے سامنے کھڑے ہیں، ریاست تین ستونوں پر قائم ہے، ریاست کام کرتی ہے ایک ضابطے کے تحت، جسے آئین پاکستان کہا جاتا ہے، اگر آئین پاکستان کے تحت اداے نہ چلیں تو وہ ریاست نہیں چل سکتی، آج اس ریاست کا چہرہ شفیق ماں کا چہرہ نہیں لگتا۔انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی اس پارلیمان کے سینئر رکن ہیں، ان کے گھر میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، ان کو کسٹوڈین ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا، انہیں ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،سپریم کورٹ کے باہر اپنا مقدمہ لے کر کھڑے ہیں، امید ہے انصاف ہوگا اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے گا، مصطفی نواز کھو کھر نے ایک مثال قائم کی، باقی ارکان سے بھی کہتا ہوں اپنا کردار نبھائیں۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، پارلیمنٹ سپریم رہے گی، کمیٹی کمیٹی کھیلنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا جو بند کمروں میں بات کرتے ہیں، وہ اپنا خون سڑک پر نہیں دیتے۔ یہ بھونڈا مذاق قانون کے ساتھ کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی ارکان سینیٹ کے ساتھ سپریم کورٹ کے باہر علامتی دھرنے کا بھی اعلان کیا۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی