عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی کیخلاف مظاہرہ

لاہور(سی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ کے سامنے پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے سامنے کینال روڈ پر مظاہرہ کیا گیا، جہاں مظاہرین نے کینال روڈ کو بلاک کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔کینال روڈ پر پی ٹی آئی کے پاکپتن سے رکن صوبائی اسمبلی احمد شاہ کھگہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ احمد شاہ کھگہ تہرے قتل کے معاملے میں سیاسی مداخلت کر رہے ہیں۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ احمد شاہ کھگہ تہرے قتل کے واقعے میں انصاف میں رکاوٹ ہیں۔ عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب انصاف فراہم کریں۔مظاہرے میں شامل خواتین نے کینال روڈ پر دھرنا دے دیا، پولیس نے کینال روڈ کھلوانے کی کوشش کی، اس دوران پولیس کی مظاہرین کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں