پشاور(سی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یارولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے تسلیم کرلیا ہے کہ امریکی سازش کا نعرہ دراصل عوام کو گمراہ کرنے کی سازش تھی۔بیرونی سازش کے حوالے سے عمران خان کے نئے موقف پر اپنے ردعمل میں اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ملکی سالمیت کو داؤ پر لگانے والا آج کہہ رہا ہے کہ معاملہ ختم ہوچکا اب آگے بڑھ چکا ہوں، تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی، آج مقبولیت کے دعویدار جماعت کی اصلیت سامنے آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سازشی بیانیے کی ناکامی دیکھ کر عمران نیازی خود اپنی بات کو جھوٹ ثابت کررہا ہے جب کہ ہم نے روز اول سےکہا تھاکہ یہ سب کچھ جھوٹ ہے، عمران نے عوام کے جذبات کے ساتھ کھیل کر امریکا کی غلامی نامنظور کا نعرہ لگایا لیکن درحقیقت سب سے بڑا غلام یہ خود ہے، تحریک انصاف کی طرز سیاست جمہوریت کے دامن پر ایک داغ کے سوا کچھ نہیں۔اے این پی کے صدر کا کہنا تھا کہ اپنے دور اقتدار میں پارلیمان کی تضحیک کرنے والا آج جمہوریت کا چیمپئن بننے کا ناٹک کررہا ہے لیکن اب عوام باشعور ہوچکی ہے مزید اس کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، عوام یہ بھی جان چکی ہے کہ عمران کی سیاست صرف اسکی ذات اور وزارت عظمی کی کرسی تک محدود ہے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی