اسلام آباد(سی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایچ آئی وی پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھنے لگی۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق دارالحکومت میں جنوری سے اکتوبر تک ایچ آئی وی کے 519 مثبت کیس سامنے آئے ہیں، نئےکیسز میں زیادہ تر تعداد نوجوان مرد ہم جنس پرست اور خواجہ سرا کی ہیں۔حکام کے مطابق اسلام آباد میں کچھ برسوں سےنوجوان ہم جنس مردوں میں ایچ آئی وی تیزی سے پھیلاہے، بڑھتے مریضوں کے سبب پولی کلینک اسلام آباد میں نیا ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر بنارہے ہیں۔پمز ایچ آئی وی ٹریٹمینٹ سینٹر کی انچارج ڈاکٹر نائلہ بشیر نے بتایا کہ پمز میں 4500 سے زائد ایچ آئی وی پازیٹو مریض رجسٹرڈ ہیں، کووڈ کے دنوں سے ہم جنس پرست مردوں کے ایچ آئی وی میں مبتلاہونا سامنے آرہا ہے، مرد ہم جنس پرستوں میں منشیات کے سبب ایچ آئی وی تیزی سے پھیل رہا ہے۔نیشنل ایڈزکنٹرول پروگرام کے مطابق رواں سال اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے496 نئےکیس رجسٹر ہوئے ہیں، نوجوان افراد ٹیسٹ خود کرا رہے ہیں جس کے نتیجے میں شرح بڑھتی نظرآرہی ہے۔نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد
گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کاعالمی دن منایا جارہا
فرانس میں بچوں کیلئے کمیونٹی سینٹر ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب