اداکارعمران اشرف فلم ” دم مستم” میں مرکزی کردار ادا کریںگے

کراچی(سی این پی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف اب بڑی اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔ اداکار نے حال ہی میں ‘ بھولے’ کا کردار نبھاتے ہوئے لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔اداکار عمران اشرف نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اب سلور اسکرین پر ڈیبیو کے لیے تیار ہیں اور امید ہے کہ وہ سلور اسکرین پر بھی اپنی بہترین اداکاری دکھا کر سب کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔ عمران اشرف اپنی ڈیبیو فلم ” دم مستم” میں مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ عمران اشرف کے مدمقابل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ امر خان ہوں گی۔امر خان کی اداکاری کو آج کل ڈارمہ دل گمشدہ میں بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ فلم ” دم مستم ” کو عمران اشرف کے مقابل کردار ادا کرنے والی ہیروئن امر خان نے تحریر کیا ہے جبکہ اداکار عدنان صدیقی فلم کے پروڈیوسر ہیں۔جبکہ احتشام الدین اس فلم کوپرڈیوس کر رہے ہیں ۔ یہ فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں