شرمیلا فاروقی کی سوشل میڈیا پر حمزہ پر تنقید،مداح دفاع کےلئے میدان میں آگئے

کراچی(سی این پی) پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور پر تنقیدمداح دفاع کےلئے میدان میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے پیرس میں ہنی مون منانے پر کہا تھا کہ شادی سادگی سے اور ہنی مون پیرس میں منایا جارہا ہے جس پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل اداکار حمزہ علی عباسی اورنیمل خاور ہنی مون کے لیے پیرس پہنچے تھے جس کی نیمل خاور نے تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں تاہم ان کا ہنی مون کے لیے پیرس کا انتخاب سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے حمزہ عباسی اور نیمل خاور کو تنقید کانشانہ بنا ڈالا جس پرحمزہ اور نیمل کے مداحوں نے شرمیلا فاروقی کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حمزہ علی عباسی جو چاہیں وہ کرسکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں